🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. السائب بن يزيد، عن معاوية
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16761
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقَالَ: لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِذَلِكَ. زَادَ هَوْذَةُ فِي حَدِيثِهِ: أَلَّا تُوصَلَ بِصَلَاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ.
عمر بن ابی الخوار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ وہ ان سے اس بات کے بارے میں پوچھیں جو انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے نماز میں دیکھی تھی، تو انہوں نے کہا: میں نے ان کے ساتھ مقصورہ میں جمعہ پڑھا، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا، جب وہ اندر گئے تو انہوں نے مجھے بلوایا اور فرمایا: ”جو تم نے کیا دوبارہ نہ کرنا، جب تم جمعہ پڑھ لو تو اس کے ساتھ فوراً کوئی نماز نہ ملاؤ یہاں تک کہ بات کر لو یا باہر نکل جاؤ، کیونکہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کا حکم دیا تھا۔“ ہوذہ نے اپنی روایت میں مزید کہا: کہ اسے کسی نماز کے ساتھ نہ ملایا جائے یہاں تک کہ بات کر لے یا باہر نکل جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16761]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 315، حدیث 712»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16761 in Urdu