الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. حميد بن عبد الرحمن بن عوف، عن معاوية
حمید بن عبدالرحمن بن عوف کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16794
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ وَأَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ وَفِي يَدِهِ قُصَّةٌ مِنْ شَعَرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا وَيَقُولُ: إِنَّمَا عُذِّبَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَتْ مِثْلَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ.
امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو سنا، ان کے ہاتھ میں بالوں کی ایک لٹ تھی، وہ کہہ رہے تھے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جیسی چیز سے منع کرتے سنا، اور فرماتے سنا: ”بنی اسرائیل کو صرف اسی وقت عذاب دیا گیا جب ان کی عورتوں نے اس جیسی چیز اختیار کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16794]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 326، حدیث 745»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16794 in Urdu