الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. حميد بن عبد الرحمن بن عوف، عن معاوية
حمید بن عبدالرحمن بن عوف کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16796
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ فَقَالَ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ وَأَخْرَجَ كُبَّةً مِنْ شَعَرٍ مِنْ كُمِّهِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ هَذَا، وَقَالَ: إِنَّمَا هَلَكَ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ نِسَاؤُهُمْ مِثْلَ هَذَا.
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ امام زہری رحمہ اللہ کے واسطے سے حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو کہا: تمہارے علماء کہاں ہیں؟ اور اپنی آستین سے بالوں کا ایک گچھا نکالا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے منع کرتے سنا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل اسی وقت ہلاک ہوئے جب ان کی عورتوں نے اس جیسی چیز اختیار کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16796]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 327، حدیث 747»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16796 in Urdu