🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. سن علي بن أبي طالب ووفاته رضي الله عنه
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، قَالَ: دَعَاهُمْ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - إِلَى الْبَيْعَةِ، فَجَاءَ فِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُلْجَمٍ، وَقَدْ كَانَ رَآهُ قَبْلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا يَحْبِسُ أَشْقَاهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَخْضِبَنَّ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ، وَتَمَثَّلَ بِهَذَيْنِ الْبَيْتَيْنِ:
اشْدُدْ حَيَازِيمَكَ لِلْمَوْ تِ فَإِنَّ الْمَوْتَ آتِيكَ وَلَا تَجْزَعْ مِنَ الْمَوْتِ إِذَا حَلَّ بِوَادِيكَ.
ابوطفیل کہتے ہیں: علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو بیعت کے لیے بلایا، تو ان میں عبدالرحمٰن بن ملجم بھی آیا، حالانکہ آپ اسے اس سے پہلے دو بار دیکھ چکے تھے، پھر آپ نے فرمایا: ”اس سب سے بدبخت شخص کو کیا چیز روک رہی ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ (داڑھی) اس (سر کے خون) سے ضرور رنگی جائے گی“، اور آپ نے یہ دو شعر پڑھے:
”موت کے لیے اپنی کمر کس لو، کیونکہ موت تمہارے پاس آنے والی ہے۔
اور موت سے گھبراؤ نہیں جب وہ تمہاری وادی میں اتر آئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 105، حدیث 169»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 168 in Urdu