الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. همام بن منبه، عن معاوية
ہمام بن منبہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16857
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ مُنَبِّهٍ يَقُولُ بِصَنْعَاءَ وَأَطْعَمَنِي مِنْ جَوْزَةٍ فِي دَارِهِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَخِيهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تُلْحِفُوا فِي الْمَسْأَلَةِ، فَوَاللهِ لَا يَسْأَلُنِي أَحَدٌ مِنْكُمْ شَيْئًا، فَيُخْرِجُهُ لَهُ مِنِّي الْمَسْأَلَةُ فَأُعْطِيهِ إِيَّاهُ وَأَنَا لَهُ كَارِهٌ، فَيُبَارَكُ لَهُ فِي الَّذِي أَعْطَيْتُهُ.
عمرو بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے وہب بن منبہ رحمہ اللہ کو صنعاء میں سنا، اور انہوں نے مجھے اپنے گھر میں اخروٹ کھلایا، وہ اپنے بھائی سے، وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مانگنے میں اصرار نہ کرو، اللہ کی قسم! تم میں سے جو کوئی بھی مجھ سے کوئی چیز مانگے اور مانگنے کی وجہ سے مجھ سے وہ نکل آئے اور میں اسے ناپسند کرتے ہوئے دے دوں، تو جو کچھ میں نے اسے دیا اس میں اس کے لیے برکت نہیں ہوتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16857]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 348، حدیث 808»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16857 in Urdu