الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
175. أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن معاوية بن الحكم
ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16982
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فِينَا رِجَالٌ يَتَطَيَّرُونَ! قَالَ: ذَاكَ شَيْءٌ تَجِدُونَهُ فِي أَنْفُسِكُمْ، وَلَا يَضُرُّكُمْ! قَالُوا: وَمِنَّا رِجَالٌ يَأْتُونَ الْكُهَّانَ! قَالَ: فَلَا تَأْتُوا كَاهِنًا.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کچھ لوگ بدشگونی لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے جو تم اپنے دل میں محسوس کرتے ہو، یہ تمہیں نقصان نہیں پہنچاتی۔“ انہوں نے عرض کیا: اور ہم میں سے کچھ لوگ کاہنوں کے پاس جاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کاہنوں کے پاس مت جاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16982]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 396، حدیث 933»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16982 in Urdu