الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
179. باب (أحاديث 17014–17078)
باب (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17038
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا نَأْتِي مِنْ عَوْرَاتِنَا مِمَّا نَذَرُ؟ فَقَالَ: احْفَظْ عَلَيْكَ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِكَ وَمِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُكَ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِذَا كَانَ بَعْضًا فِي بَعْضٍ؟ قَالَ: إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا يَرَى عَوْرَتَكَ أَحَدٌ فَافْعَلْ. فَقَالُوا: إِنْ كَانَ أَحَدُنَا خَالِيًا وَحْدَهُ؟ قَالَ: وَاللهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَا مِنْهُ - وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَرْجِهِ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری شرمگاہیں، ہم ان میں سے کیا ظاہر کریں اور کیا چھپائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی اور اپنی لونڈی کے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور جب کچھ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے ہوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم یہ کر سکو کہ تمہاری شرمگاہ کو کوئی نہ دیکھے تو ایسا کرو۔“ لوگوں نے عرض کیا: اگر ہم میں سے کوئی تنہا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اپنی شرمگاہ پر رکھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17038]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 412، حدیث 989»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17038 in Urdu