الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام بن ثعلبة الأنصاري يكنى أبا عبد الله ويقال أبو عبد الرحمن
سیدنا جابر بن عبداللہ بن عمرو بن حرام بن ثعلبہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، اور ابوعبدالرحمن بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 1720
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ بَهْرَامَ الْمَدَائِنِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ، قَالَ: مَاتَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسَبْعِينَ قَالَ: وَحَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: " رَأَيْتُ عَلَى سَرِيرِهِ بُرْدًا وَصَلَّى عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ وَالِي الْمَدِينَةِ، وَمَاتَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ، وَكَانَ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللهِ، وَكَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ رَحِمَهُ اللهُ ".
محمد بن عمر واقدی کہتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی وفات اٹھہتر ہجری میں ہوئی، اور مجھے خارجہ بن حارث نے بتایا: ”میں نے ان کی چارپائی پر ایک چادر دیکھی، اور ان کا جنازہ ابان بن عثمان نے پڑھایا جو مدینہ کے والی تھے، اور جابر رضی اللہ عنہ کی وفات چورانوے برس کی عمر میں ہوئی، اور ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی، اور ان کی بینائی جاتی رہی تھی، اللہ ان پر رحم فرمائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1720]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 180، حدیث 1733»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1720 in Urdu