الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
220. عبد الله بن قيس أبو موسى الأشعري، عن معاذ بن جبل
سیدنا عبداللہ بن قیس ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17203
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ أَبُو غَسَّانَ الْعَسْكَرِيُّ الْأَهْوَازِيُّ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ، فَأَتَاهُ مُعَاذٌ وَهُوَ عِنْدَ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ لَهُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ، فَقَالَ: لَا أَجْلِسُ حَتَّى تَقْتُلَهُ، قَضَاءُ اللهِ وَرَسُولِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی اسلام لایا، پھر یہودی ہو گیا، تو معاذ رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے جبکہ وہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، انہوں نے (ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے) پوچھا: یہ کیا ہے؟ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ اسلام لایا، پھر یہودی ہو گیا، تو معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا جب تک تم اسے قتل نہ کر دو، یہ اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17203]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 43، حدیث 67»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17203 in Urdu