الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
230. اللجلاج - وله صحبة - عن معاذ رضي الله عنه
سیدنا لجلاج رضی اللہ عنہ - جو صحابی ہیں - کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17234
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ، عَنِ اللَّجْلَاجِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الصَّبْرَ، فَقَالَ: " قَدْ سَأَلْتَ اللهَ الْبَلَاءَ، فَسَلِ اللهَ الْعَافِيَةَ "، وَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَقُولُ: يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ فَقَالَ: " قَدِ اسْتُجِيبَ لَكَ فَسَلْ ". وَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَمَامَ النِّعْمَةِ، فَقَالَ: " ابْنَ آدَمَ، أَتَدْرِي مَا تَمَامُ النِّعْمَةِ؟ " قَالَ: دَعْوَةٌ دَعَوْتُ بِهَا أَرْجُو بِهَا الْخَيْرَ، قَالَ: تَمَامُ النِّعْمَةِ دُخُولُ الْجَنَّةِ، وَالنَّجَاةُ مِنَ النَّارِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو کہہ رہا تھا: اے اللہ! میں تجھ سے صبر مانگتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ سے آزمائش مانگ لی، اللہ سے عافیت مانگو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو کہہ رہا تھا: اے جلال و اکرام والے! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری دعا قبول کر لی گئی، اب مانگو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو کہہ رہا تھا: اے اللہ! میں تجھ سے نعمت کی تکمیل مانگتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن آدم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ نعمت کی تکمیل کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ایک دعا ہے جو میں نے مانگی ہے، اس سے مجھے خیر کی امید ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نعمت کی تکمیل جنت میں داخلہ اور آگ سے نجات ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17234]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 56، حدیث 98»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17234 in Urdu