الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
252. خالد بن معدان، عن معاذ بن جبل
خالد بن معدان کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17320
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ثَنَا قَتَادَةُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَوْرَ بْنَ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ اللهُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ وَأَوَّلَ مَا يَقُولُونَ؟ " قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: مَا أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَبِّ، رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ، قَالَ: فَقَدْ أَوْجَبَ لَكُمْ عَفْوِي وَمَغْفِرَتِي ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ قیامت کے دن مومنین سے کیا فرمائے گا، اور وہ سب سے پہلے کیا کہیں گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قیامت کے دن مومنین سے فرمائے گا: کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہاں، اے رب! ہمیں تیری معافی اور مغفرت کی امید تھی، وہ فرمائے گا: تو میں نے تمہارے لیے اپنی معافی اور مغفرت واجب کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17320]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 94، حدیث 184»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17320 in Urdu