الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
252. خالد بن معدان، عن معاذ بن جبل
خالد بن معدان کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17322
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الِاحْتِكَارِ مَا هُوَ؟ قَالَ: إِذَا سَمِعَ بِرُخْصٍ سَاءَهُ، وَإِذَا سَمِعَ بِغَلَاءٍ فَرِحَ بِهِ، بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ، إِنْ أَرْخَصَ اللهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ، وَإِنْ أَغْلَاهَا اللهُ فَرِحَ ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: احتکار (ذخیرہ اندوزی) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ قیمت میں کمی کی خبر سنے تو اسے برا لگے، اور جب مہنگائی کی خبر سنے تو خوش ہو، ذخیرہ اندوز کتنا برا بندہ ہے، اگر اللہ قیمتیں سستی کر دے تو وہ غمگین ہو، اور اگر مہنگی کر دے تو خوش ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17322]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 95، حدیث 186»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17322 in Urdu