الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
260. كثير بن مرة الحضرمي، عن معاذ
کثیر بن مرہ حضرمی کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17360
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ، حَدَّثَنِي أَبِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي بَحِيرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُؤْذِي امْرَأَةٌ زَوْجَهَا فِي الدُّنْيَا إِلَّا قَالَتْ زَوْجَتُهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ: لَا تُؤْذِيهِ، قَاتَلَكِ اللهُ، وَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَكِ دَخِيلٌ يُوشِكُ أَنْ يُفَارِقَكِ إِلَيْنَا ".
کثیر بن مرہ رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت دنیا میں اپنے شوہر کو تکلیف نہیں دیتی مگر حورعین میں سے اس کی بیوی کہتی ہے: اسے تکلیف مت دے، اللہ تجھے ہلاک کرے، وہ تو تیرے پاس صرف ایک مہمان کی طرح ہے، عنقریب وہ تجھ سے جدا ہو کر ہمارے پاس آنے والا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17360]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 113، حدیث 224»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17360 in Urdu