الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
317. معاذ بن أنس الجهني
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17542
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ فَقَالَ: أَيُّ الْمُجَاهِدِينَ أَعْظَمُ أَجْرًا؟ قَالَ: " أَكْثَرُهُمْ لِلهِ ذِكْرًا، قَالَ: وَأَيُّ الصَّائِمِينَ أَعْظَمُ لِلهِ أَجْرًا؟ قَالَ: " أَكْثَرُهُمْ لِلهِ ذِكْرًا "، ثُمَّ ذَكَرَ الصَّلَاةَ وَالزَّكَاةَ وَالْحَجَّ وَالصَّدَقَةَ، كُلُّ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَكْثَرُهُمْ لِلهِ ذِكْرًا "، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: يَا أَبَا حَفْصٍ ذَهَبَ الذَّاكِرُونَ اللهَ بِكُلِّ خَيْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَجَلْ.
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا مجاہد سب سے بڑے اجر والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں سب سے زیادہ اللہ کو یاد کرنے والا ہو۔“ اس نے پوچھا: اور کون سا روزہ دار اللہ کے ہاں سب سے بڑے اجر والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں سب سے زیادہ اللہ کو یاد کرنے والا ہو۔“ پھر اس نے نماز، زکاۃ، حج اور صدقہ کا ذکر کیا، تو ہر بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے: ”جو ان میں سب سے زیادہ اللہ کو یاد کرنے والا ہو۔“ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوحفص! اللہ کو یاد کرنے والے تو ہر بھلائی لے اڑے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، بےشک۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17542]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 186، حدیث 407»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17542 in Urdu