🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
317. معاذ بن أنس الجهني
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17558
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ أَمَرَ أَصْحَابَهُ بِالْغَزْوِ، فَرَأَى رَجُلًا تَخَلَّفَ، قَالَ: حَتَّى أُصَلِّيَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أُسَلِّمَ عَلَيْهِ وَأُوَدِّعَهُ فَيَدْعُوَ لِي بِدَعْوَةٍ تَكُونُ سَابِقَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ الرَّجُلُ مُسَلِّمًا عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَدْرِي بِكَمْ سَبَقَكَ أَصْحَابُكَ؟ " قَالَ: نَعَمْ سَبَقُونِي بِغُدْوَتِهِمُ الْبَارِحَةَ وَالْيَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ سَبَقُوكَ بِأَبْعَدَ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقَيْنِ وَالْمَغْرِبَيْنِ فِي الْفَضِيلَةِ.
سہل بن معاذ بن انس رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو جہاد کا حکم دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو پیچھے رہ جاتے دیکھا۔ اس نے کہا: میں نے سوچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھ لوں، پھر آپ کو سلام کروں اور آپ سے رخصت ہوں، تاکہ آپ میرے لیے کوئی ایسی دعا کریں جو قیامت کے دن سبقت لے جانے والی ہو۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تو وہ شخص سلام کرتا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہارے ساتھیوں نے تم سے کتنی سبقت لے لی ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، وہ کل اور آج کی صبح جلدی جانے کی وجہ سے مجھ سے آگے نکل گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، انہوں نے فضیلت میں تم سے مشرقین اور مغربین کے درمیان کے فاصلے سے بھی زیادہ سبقت لے لی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17558]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 190، حدیث 423»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17558 in Urdu