الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
319. يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل
یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17588
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثَنَا عَتَّابُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الْمَضَاءِ الْخَزَّازِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ: كُنْتُ يَوْمَ بَيْعَةِ الرِّضْوَانِ رَافِعًا غُصْنًا مِنْ أَغْصَانِ الشَّجَرَةِ، عَنْ رَأْسِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ، لَمْ يُبَايِعْهُمْ عَلَى الْمَوْتِ، بَايَعَهُمْ عَلَى أَنْ لَا يَفِرُّوا، وَكَانَ يُصَافِحُ النِّسَاءَ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بیعتِ رضوان کے دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کے اوپر درخت کی ایک شاخ اٹھائے ہوئے تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے موت پر بیعت نہیں لی تھی، بلکہ اس پر بیعت لی تھی کہ وہ بھاگیں گے نہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے کپڑے کے نیچے سے مصافحہ فرماتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17588]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 201، حدیث 454»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17588 in Urdu