الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
343. الحكم الأعرج، عن معقل بن يسار
حکم اعرج کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17664
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنِ الْحَكَمِ الْأَعْرَجِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أَرْفَعُ غُصْنَ الشَّجَرَةِ عَنْ وَجْهِهِ، فَبَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ وَلَمْ نُبَايِعْهُ عَلَى الْمَوْتِ "، فَقُلْنَا لَهُ: كَمْ كُنْتُمْ؟ قَالَ: أَلْفٌ وَأَرْبَعُمِائَةٍ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”ہم نے حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی جبکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے درخت کی شاخ ہٹا رہا تھا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی کہ ہم بھاگیں گے نہیں، اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے موت پر بیعت نہیں کی تھی۔“ ہم نے ان سے پوچھا: آپ لوگ کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: ایک ہزار چار سو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17664]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 227، حدیث 530»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17664 in Urdu