الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
379. أبو عامر الهوزني، عن المقدام
ابوعامر ہوزنی کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17762
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ الْكِنْدِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيْعَةً فَإِلَيَّ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ، وَأَنَا مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، أَفُكُّ عَانَهُ وَأَرِثُ مَالَهُ.
سیدنا مقدام بن معدی کرب کندی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی قرض یا بے سہارا اہل و عیال چھوڑے وہ میرے ذمے ہے، اور جو مال چھوڑے وہ اس کے وارثوں کا ہے، اور میں اس شخص کا مولیٰ ہوں جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، میں اس کے قیدی کو چھڑاتا ہوں (یعنی اس کی دیت وغیرہ ادا کرتا ہوں) اور اس کے مال کا وارث بنتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17762]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 266، حدیث 628»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17762 in Urdu