الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة
عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1782
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَنْ يَزَالَ هَذَا الدِّينُ عَزِيزًا مَنِيعًا ظَاهِرًا عَلَى مَنْ نَاوَأَهُ حَتَّى يَمْلِكَ اثْنَا عَشَرَ كُلُّهُمْ ثُمَّ لَغَطَ النَّاسُ وَتَكَلَّمُوا فَلَمْ أَفْهَمْ قَوْلَهُ بَعْدَ: كُلُّهُمْ، فَقُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتَاهُ، مَا بَعْدَ قَوْلِهِ: كُلُّهُمْ؟ قَالَ: " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”یہ دین ہمیشہ عزت والا، ناقابلِ تسخیر اور اپنے مخالفوں پر غالب رہے گا یہاں تک کہ بارہ افراد حکومت کریں، وہ سب کے سب“، پھر لوگوں میں شور ہونے لگا اور وہ باتیں کرنے لگے تو میں 'وہ سب کے سب' کے بعد کی بات نہ سمجھ سکا، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: اے ابا جان، 'وہ سب کے سب' کے بعد کیا فرمایا؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1782]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 196، حدیث 1795»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1782 in Urdu