الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
394. محجن بن الأدرع السلمي
سیدنا محجن بن ادرع سلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17835
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، قَالَا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى صَعِدْنَا أُحُدًا، وَأَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ قَالَ: وَيْحَ أُمِّهَا مِنْ قَرْيَةٍ يَدَعُهَا أَهْلُهَا أَعْمَرَ مَا تَكُونُ، يَأْتِيهَا الدَّجَّالُ فَيَجِدُ عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْ أَنْقَابِهَا مَلَكًا مُصْلِتًا "، ثُمَّ انْحَدَرَ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ يُصَلِّي وَيَقْرَأُ فَقَالَ: " تَرَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ قَيْسٍ؟ إِنَّهُ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أُبَشِّرُهُ؟ قَالَ: " احْذَرْ لَا تُسْمِعْهُ فَتُهْلِكَهُ "، ثُمَّ انْحَدَرَ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدْنَاهُ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيَّ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، وَكَانَ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلٌ يُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَكَانَ بُرَيْدَةُ صَاحِبَ مُزَاحَاتٍ، فَقَالَ: يَا مِحْجَنُ، أَلَا تُصَلِّي كَمَا يُصَلِّي سُكْبَةُ؟ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا وَرَجَّعَ، فَلَمَّا أَتَى بَيْتَهُ قَالَ: " خَيْرُ دِينِنَا أَيْسَرُهُ، خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ، خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ، خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ "، ثَلَاثًا.
سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا یہاں تک کہ ہم احد پہاڑ پر چڑھ گئے، آپ نے مدینہ کی طرف نظر ڈالی اور فرمایا: ”افسوس اس بستی پر! جسے اس کے باشندے اس کی سب سے زیادہ آبادی کی حالت میں چھوڑ دیں گے، دجال اس کے پاس آئے گا تو اس کے ہر راستے پر تلوار سونتے ہوئے ایک فرشتہ پائے گا۔“ پھر آپ اترے یہاں تک کہ مسجد پہنچے، وہاں ایک آدمی کھڑا نماز پڑھ رہا اور قرآت کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اسے عبداللہ بن قیس سمجھتے ہو؟ بےشک وہ بہت آہ و زاری کرنے والا، بردبار ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اسے یہ خوشخبری نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اسے مت سنانا، ورنہ تم اسے ہلاک کر دو گے۔“ پھر آپ اترے، جب ہم مسجد پہنچے تو ہم نے بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو مسجد کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر پایا، اور مسجد میں ایک آدمی طویل نماز پڑھ رہا تھا، اور بریدہ مذاق مزاح کرنے والے تھے، انہوں نے کہا: اے محجن! کیا تم بھی سکبہ کی طرح نماز نہیں پڑھتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوئی جواب نہ دیا اور واپس لوٹ آئے، جب آپ اپنے گھر پہنچے تو فرمایا: ”ہمارا بہترین دین وہ ہے جو آسان ہو، تمہارا بہترین دین وہ ہے جو آسان ہو، تمہارا بہترین دین وہ ہے جو آسان ہو، تمہارا بہترین دین وہ ہے جو آسان ہو“ تین بار فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17835]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 296، حدیث 704»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17835 in Urdu