الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة
عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1786
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَلِيمِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، (ح) وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَزِينٍ كِلَاهُمَا، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أَشْوَعَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، قَالَ: جِئْتُ مَعَ أَبِي إِلَى الْمَسْجِدِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: يَكُونُ مِنْ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً ثُمَّ خَفَضَ صَوْتَهُ فَلَمْ أَدْرِ مَا يَقُولُ، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے والد کے ساتھ مسجد آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز پست کر دی تو مجھے معلوم نہ ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرما رہے ہیں، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1786]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 197، حدیث 1799»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1786 in Urdu