الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
468. الشعبي، عن عروة
شعبی کی عروہ سے روایات
حدیث نمبر: 17994
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَالَ: " مَنْ هَذَا؟ " فَقُلْتُ: أَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، فَقَالَ: " أَمْسِكْ "، فَأَمْسَكْتُ لَهُ نَاقَتَهُ وَانْطَلَقَ حَتَّى مَا رَأَيْتُهُ، ثُمَّ جَاءَ فَوَضَّأْتُهُ فَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ، فَضَاقَ كُمُّ الْجُبَّةِ، فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِهَا، فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ: أَلَا تَنْزِعُ خُفَّيْكَ؟ فَقَالَ: " إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں مغیرہ بن شعبہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رک جاؤ۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی روک لی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے یہاں تک کہ نظروں سے اوجھل ہو گئے، پھر واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بازو کھولے تو جبے کی آستین تنگ ہو گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اس کے نیچے سے نکالے، پھر وضو کیا اور اپنے ہاتھ، چہرہ اور بازو دھوئے اور موزوں پر مسح کیا، تو میں نے عرض کیا: کیا آپ اپنے موزے نہیں اتاریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے انہیں پاک حالت میں پہنا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17994]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 372، حدیث 869»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17994 in Urdu