الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. باب تميم بن طرفة الطائي، عن جابر بن سمرة
تمیم بن طرفہ طائی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1800
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟ " قَالُوا: وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟ قَالَ: " يُقِيمُونَ الصُّفُوفَ الْأُولَى وَيَتَرَصُّونَ فِي الصَّفِّ.
تمیم بن طرفہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس طرح صف نہیں باندھتے جیسے وہ فرشتے صف باندھتے ہیں جو اپنے رب کے پاس ہیں؟“ لوگوں نے کہا: وہ فرشتے جو اپنے رب کے پاس ہیں کس طرح صف باندھتے ہیں؟ فرمایا: ”وہ اگلی صفوں کو سیدھا رکھتے ہیں اور صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1800]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 200، حدیث 1813»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1800 in Urdu