الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
507. أبو بردة بن أبي موسى , عن المغيرة
ابوبردہ بن ابی موسیٰ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18128
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، وَعَمْرِو بْنِ صَالِحٍ وَحُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ رِيحَ ثُومٍ فَقَالَ: " فَمَنْ هَذَا؟ " قَالَ: الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، أَعْزِمُ عَلَيْكَ أَوْ أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، لَمَا أَدْخَلْتَ يَدَكَ، فَإِذَا عَلَى صَدْرِهِ حِزَامٌ، قَالَ: أَرَى لَكَ عُذْرًا.
ابوبردہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن کی بو محسوس کی تو فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ (سیدنا) مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”(میں ہوں)، اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ اپنا ہاتھ (میرے سینے میں) ضرور ڈالیں۔“ تو ان کے سینے پر ایک پٹی بندھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے پاس عذر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18128]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 417، حدیث 1004»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18128 in Urdu