الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
511. زياد بن علاقة , عن المغيرة
زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18133
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ عِلَاقَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، يَقُولُ: إِنْ كَانَ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمُهُ أَوْ سَاقَاهُ، فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟.
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں یا پنڈلیاں سوج جاتیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کی وجہ) پوچھی جاتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18133]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 419، حدیث 1009»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18133 in Urdu