الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
521. المغيرة بن عبد الله بن أبي عقيل - وقد قيل اليشكري - عن المغيرة
مغیرہ بن عبداللہ بن ابی عقیل (یہ بھی کہا گیا: یشکری) کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18182
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: ضِفْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ لِي بِجَنْبٍ فَشُوِيَ وَأَخَذَ مِنْ شَارِبِي عَلَى سِوَاكٍ بِالشَّفْرَةِ، فَجَعَلَ يَجُزُّ بِهَا مِنْهُ، فَجَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَأَلْقَى الشَّفْرَةَ وَقَالَ لَهُ: " تَرِبَتْ يَدَاكَ " قَالَ: وَكَانَ شَارِبِي وَقَدْ وَفَى فَقَصَّهُ عَلَيَّ.
مغیرہ بن عبداللہ بن ابی عقیل رحمہ اللہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مہمان بنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایک پسلی (گوشت) کا حکم دیا جو بھونی گئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواک پر (رکھ کر) چھری سے میری مونچھ کاٹی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (چھری) سے اس (پسلی) میں سے (گوشت) کاٹنے لگے۔ اتنے میں بلال رضی اللہ عنہ نماز کی اطلاع دینے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری رکھ دی اور ان سے فرمایا: ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ فرماتے ہیں: میری مونچھ بڑھ گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کاٹ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18182]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 435، حدیث 1058»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18182 in Urdu