الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
522. أبو سلمة بن عبد الرحمن , عن المغيرة
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18190
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى الْيَمَامِيُّ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي ذَكَرْتُ فُلَانَةً أَتُطْلِقُ لِي أَنْ أَرَاهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» , فَإِنْ كُنْتُ لَأَحْتَالُهَا فِي أُصُولِ النَّخْلِ لِتَمُرَّ بِي"
ابوسلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں نے فلاں عورت کا تذکرہ کیا تھا، کیا آپ مجھے اسے دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ میں کھجور کے تنوں کے پاس تدبیر کرتا کہ وہ میرے سامنے سے گزرے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18190]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 437، حدیث 1066»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18190 in Urdu