الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل
سماک بن حرب کی علقمہ بن وائل سے روایات
حدیث نمبر: 18235
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَا: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ عَنِ الْخَمْرِ، فَنَهَاهُ، فَقَالَ: نَتَدَاوَى بِهَا وَيُجْعَلُ فِي الدَّوَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهَا دَاءٌ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا جب سوید بن طارق نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرما دیا۔ اس نے کہا: ہم اس سے علاج کرتے ہیں، اسے دوا میں ڈالا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوا نہیں بلکہ خود بیماری ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18235]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 14، حدیث 15»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18235 in Urdu