الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. عبيد الله بن القبطية، عن جابر بن سمرة
عبیداللہ بن قبطیہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1824
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَقُولُ بِأَيْدِينَا: السَّلَامُ عَلَيْكُمُ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُلْقُونَ أَيْدِيَهُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ، أَلَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَوْ إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ يُسَلِّمَ عَلَى أَخِيهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
عبیداللہ بن قبطیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہتے: السلام علیکم، السلام علیکم، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ لوگوں کو کیا ہوا کہ وہ اپنے ہاتھ اس طرح پھینکتے ہیں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ کیا تم میں سے کسی کو یہ کافی نہیں - یا فرمایا: تم میں سے کسی کو بس اتنا ہی کافی ہے - کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھ دے، پھر اپنے بھائی کو اپنے دائیں اور بائیں سلام کہے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1824]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 205، حدیث 1837»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1824 in Urdu