🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر
کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18304
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، أَنَّ أَبَاهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَهُ: قُلْتُ " لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي؟ فَقَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ، ثُمَّ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ سَجَدَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ حِذَاءَ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ حِذَاءَ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَعَدَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ وَضَعَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الْأَيْمَنِ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ، وَحَلَّقَ حَلْقَةً، ثُمَّ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا، وَرَفَعَ زُهَيْرٌ أُصْبُعَهُ الْمُسَبِّحَةَ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھائے، پھر اپنا بایاں ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑا، پھر جب رکوع کا ارادہ کیا تو اسی طرح ہاتھ اٹھائے، پھر اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں، پھر سر اٹھایا تو اسی طرح ہاتھ اٹھائے، پھر سجدہ کیا تو اپنے ہاتھ کانوں کے برابر رکھے، پھر بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا، اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنے بائیں گھٹنے پر رکھی، پھر اپنی دائیں کہنی کا کنارہ اپنی دائیں ران پر رکھا، اور دو انگلیاں بند کیں، اور ایک حلقہ بنایا، پھر میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح (اشارہ) کر رہے تھے، اور راوی زہیر نے اپنی شہادت کی انگلی اٹھا کر دکھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18304]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 36، حدیث 84»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18304 in Urdu