الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. عبد الرحمن اليحصبي، عن وائل بن حجر
عبدالرحمٰن یحصبی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18326
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصَبِيِّ فَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ، وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلَ ذَلِكَ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَ هَذَا؟ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ خَدَّيْهِ.
عبدالاعلیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عبدالرحمن یحصبی رحمہ اللہ کے پیچھے نماز پڑھی، تو انہوں نے دائیں طرف ”السلام علیکم ورحمۃ اللہ“ کہہ کر سلام پھیرا اور بائیں طرف بھی اسی طرح۔ میں نے ان سے پوچھا: آپ نے یہ کہاں سے لیا؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تھی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں رخساروں کی سفیدی دیکھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18326]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 42، حدیث 106»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18326 in Urdu