الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. ما أسند واثلة مكحول الشامي، عن واثلة
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کی مرویات — مکحول شامی کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 18364
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: سَأَلَ سَائِلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَالُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ يُؤَذَّنُ فِيهَا بِالصَّلَاةِ فِي نِصْفِ النَّهَارِ وَقَدْ نَهَيْتَ عَنْ سَائِرِ الْأَيَّامِ؟ فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يُسَعِّرُ جَهَنَّمَ كُلَّ يَوْمٍ فِي نِصْفِ النَّهَارِ، وَيُخْبِثُهَا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک سائل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: جمعہ کے دن کیا بات ہے کہ اس میں دوپہر کے وقت نماز کی اذان دی جاتی ہے، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی دنوں میں اس سے منع فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہر دن دوپہر کے وقت جہنم کو دہکاتا ہے، اور جمعہ کے دن اسے مدھم (ٹھنڈا) کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18364]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 60، حدیث 144»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18364 in Urdu