الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. شداد أبو عمار، عن واثلة
شداد ابوعمار کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18382
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، ثَنَا شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ، أَنَّ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، حَدَّثَهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ مَرَّتَيْنِ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا تَوَضَّأْتَ حِينَ أَقْبَلْتَ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " وَصَلَّيْتَ مَعَنَا " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَاذْهَبْ فَإِنَّ اللهَ قَدْ عَفَا عَنْكَ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ سے ایک حد کا کام سرزد ہوا ہے، مجھ پر اسے قائم فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بار اس کی طرف توجہ نہ فرمائی، پھر نماز کھڑی ہو گئی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ سے ایک حد کا کام سرزد ہوا ہے، مجھ پر اسے قائم فرمائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تُو نے آتے وقت وضو کیا تھا؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور ہمارے ساتھ نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جا، اللہ نے تجھے معاف کر دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18382]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 67، حدیث 162»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18382 in Urdu