الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. ربيعة بن يزيد، عن واثلة
ربیعہ بن یزید کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18384
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّهُ سَمِعَ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مِنْ أَعْظَمَ الْفِرْيَةِ ثَلَاثًا: أَنْ يَفْتَرِيَ عَلَى عَيْنَيْهِ أَنْ يَقُولَ: قَدْ رَأَيْتُ وَلَمْ يَرَ، وَأَنْ يَفْتَرِيَ يُدْعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ يَقُولَ: بِسَمْعِي وَلَمْ يَسْمَعْ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سب سے بڑے جھوٹوں میں سے تین ہیں: یہ کہ آدمی اپنی آنکھوں پر جھوٹ باندھے اور کہے میں نے دیکھا ہے حالانکہ اس نے نہیں دیکھا، اور یہ کہ وہ اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کر کے جھوٹ باندھے، یا کہے کہ میں نے اپنے کان سے سنا حالانکہ اس نے نہیں سنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 68، حدیث 164»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18384 in Urdu