الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. عبد الواحد بن عبد الله النصري، عن واثلة
عبدالواحد بن عبداللہ نصری کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18404
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ، ثَنَا جَدِّي، (ح) وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رُؤْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ النَّصْرِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَلَهُ أَجْرُهَا مَا عَمِلَ بِهِ فِي حَيَاتِهِ وَبَعْدَ مَمَاتِهِ حَتَّى يَتْرُكَ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعَلَيْهِ إِثْمُهَا حَتَّى يَتْرُكَ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللهِ جَرَى لَهُ أَجْرُ الْمُرَابِطِ حَتَّى يُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی اچھا طریقہ جاری کرے تو اسے اس کا اجر ملے گا، جب تک اس پر عمل کیا جاتا رہے، اس کی زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی، یہاں تک کہ وہ طریقہ ختم ہو جائے۔ اور جو شخص کوئی برا طریقہ جاری کرے تو اس پر اس کا گناہ ہوگا یہاں تک کہ وہ طریقہ ختم ہو جائے۔ اور جو شخص اللہ کی راہ میں سرحد کی نگرانی کرتے ہوئے فوت ہو جائے تو اسے مرابط کا اجر ملتا رہے گا یہاں تک کہ قیامت کے دن اٹھایا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18404]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 74، حدیث 184»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18404 in Urdu