الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. الغريف بن الديلمي، عن واثلة
غریف بن دیلمی کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18443
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُرْسَلٍ قَالَ: ثَنَا رُدَيْحُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنِ الْغَرِيفِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نُصِيبُ سَبَايَا وَإِنَّا نَعْزِلُ عَنْهُنَّ، قَالَ: " وَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ " قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: مَا مِنْ نَسَمَةٍ أَرَادَ اللهُ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ صُلْبِ رَجُلٍ إِلَّا وَهِيَ خَارِجَةٌ، إِنْ شَاءَ وَإِنْ أَبَى، فَلَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو سلیم کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں جنگ میں قیدی عورتیں ملتی ہیں اور ہم ان سے عزل کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا واقعی تم ایسا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس جان کو اللہ کسی مرد کی پشت سے نکالنا چاہتا ہے وہ ضرور نکل کر رہے گی، وہ (مرد) چاہے یا انکار کرے، لہٰذا تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم ایسا نہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18443]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 93، حدیث 223»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18443 in Urdu