الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو الأزهر، عن واثلة
ابوالازہر کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18450
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ، ثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا أُرِيدُ عَلِيًّا، فَقِيلَ لِي: هُوَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَمْتُ إِلَيْهِ فَأَجِدُهُمْ فِي حَظِيرَةٍ مِنْ قَصَبٍ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ قَدْ جَمَعَهُمْ تَحْتَ ثَوْبٍ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ جَعَلْتَ صَلَوَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ وَمَغْفِرَتَكَ وَرِضْوَانَكَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ارادے سے نکلا تو مجھے بتایا گیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہیں، چنانچہ میں ان کی طرف گیا تو انہیں سرکنڈوں کے ایک باڑے میں پایا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی، فاطمہ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہم کو ایک کپڑے کے نیچے جمع کیا ہوا تھا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! تو نے اپنی صلوات (عنایتیں)، اپنی رحمت، اپنی مغفرت اور اپنی رضا مجھ پر اور ان پر مقرر فرما دی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18450]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 95، حدیث 230»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18450 in Urdu