الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. سفيان الثوري، عن عون بن أبي جحيفة
سفیان ثوری کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18469
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ فَخَرَجَ بِلَالٌ فَأَذَّنَ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَأَتَتَبَّعُ فَاهُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا يَعْنِي يَمِينًا وَشِمَالًا، وَأَخْرَجَ فَضْلَ وَضُوئِهِ، فَبَيْنَ نَائِلٍ وَنَاضِحٍ فَرَكَزَ عَنَزَةً، فَخَرَجَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَرِيقِ سَاقَيْهِ، فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ابطح آیا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نکلے اور اذان دی، گویا میں اب بھی انہیں دیکھ رہا ہوں کہ ان کا منہ ادھر ادھر یعنی دائیں بائیں گھومتا تھا۔ پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی نکالا تو لوگ اسے پانے اور اس سے تر ہونے میں لگ گئے۔ پھر انہوں نے نیزہ گاڑ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرخ جوڑا پہنے ہوئے تھے، گویا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر دو دو رکعت پڑھائی یہاں تک کہ واپس تشریف لے گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18469]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 102، حدیث 249»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18469 in Urdu