الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. أبو بردة الأشعري، عن عون بن أبي جحيفة
ابوبردہ اشعری کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18508
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ، وَقَدْ أَذَّنَ بِلَالٌ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قُبَّةٍ لَهُ مِنْ أَدَمٍ فَجَلَسَ بِفِنَائِهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِطَهُورٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ بَادَرَ النَّاسُ إِلَى فَضْلِ وَضُوئِهِ مِنْ شَارِبٍ وَمُتَوَضِئٍ، ثُمَّ أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَنَزَةٍ فَغُرِزَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، وَإِنَّ الصَّبِيَّ وَالْمَرْأَةَ وَالشَّاةَ وَالْبَعِيرَ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بطحاء میں دیکھا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دے دی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چمڑے کے خیمے سے نکلے اور اس کے صحن میں بیٹھ گئے، پھر پانی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بچے ہوئے پانی کی طرف لپکے، کوئی پیتا اور کوئی اس سے وضو کرتا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نیزہ لایا گیا تو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گاڑ دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی، جبکہ بچہ، عورت، بکری اور اونٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18508]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 113، حدیث 288»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18508 in Urdu