🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة
جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1853
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالُوا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسُئِلَ: أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ فَتَوَضَّأُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، فَقَالُوا: أَنُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " لَا "، قَالُوا: أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَوَضَّأْ "، قَالُوا: أَنُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " نَعَمْ.
عثمان بن عبداللہ بن موہب، جعفر بن ابی ثور سے، وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ فرمایا: ”ہاں، اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو“، انہوں نے کہا: کیا ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھیں؟ فرمایا: ”نہیں“، انہوں نے کہا: کیا ہم بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو وضو کر لو اور اگر چاہو تو نہ کرو“، انہوں نے کہا: کیا ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھیں؟ فرمایا: ”ہاں“۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1853]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 212، حدیث 1866»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1853 in Urdu