الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. ما أسند هانئ بن يزيد
سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18685
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ هَانِي بْنِ يَزِيدَ قَالَ: وَفَدْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآهُمْ يُكَنُّونِي بِأَبِي الْحَكَمِ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ هُوَ الْحَكَمُ، لِمَ تُكَنَّى بِأَبِي الْحَكَمِ؟ "، قُلْتُ: إِذَا كَانَ بَيْنَ قَوْمِي شَيْءٌ تَحَاكَمُوا إِلَيَّ فَحَكَمْتُ بَيْنَهُمْ رَضُوا بِحُكْمِي، قَالَ: " وَمَا لَكَ مِنْ وَلَدٍ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " فَمَا اسْمُ أَكْبَرِهِمْ؟ "، قُلْتُ: شُرَيْحٌ، قَالَ: " فَأَنْتَ أَبُو شُرَيْحٍ.
سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اپنی قوم کے وفد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ لوگ مجھے ابوالحکم کہہ کر پکارتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہی حَکَم ہے، تمہیں ابوالحکم کیوں کہا جاتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جب میری قوم کے درمیان کوئی معاملہ پیش آتا تو وہ میرے پاس فیصلے کے لیے آتے، میں ان کے درمیان فیصلہ کرتا تو وہ میرے فیصلے پر راضی ہو جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری کوئی اولاد ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارے سب سے بڑے بیٹے کا نام کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: شریح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم ابوشریح ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18685]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 179، حدیث 465»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18685 in Urdu