الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي ثعلبة
عطاء بن یزید لیثی کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18799
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: جَلَسَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فَقَرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ بِقَضِيبٍ كَانَ فِي يَدِهِ ثُمَّ غَفَلَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَمَى الرَّجُلُ بِخَاتَمِهِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: " أَيْنَ خَاتَمُكَ؟ "، قَالَ: أَلْقَيْتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَظُنُّنَا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ وَأَغْرَمْنَاكَ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھا، اس کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی سے اس کے ہاتھ پر ماری، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اس سے ہٹی تو اس آدمی نے اپنی انگوٹھی پھینک دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور پوچھا: ”تیری انگوٹھی کہاں ہے؟“ اس نے کہا: میں نے اسے پھینک دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ ہم نے تجھے تکلیف اور نقصان ہی پہنچایا ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18799]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 217، حدیث 579»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18799 in Urdu