الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. عمير بن هانئ العنسي، عن أبي ثعلبة
عمیر بن ہانی عنسی کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18812
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِي، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَرْمِي بِقَوْسِي فَمِنْهُ مَا أُدْرِكُ ذَكَاتَهُ، وَمِنْهُ مَا لَمْ أُدْرِكْ ذَكَاتَهُ، مَاذَا يَحِلُّ لِي مِنْهُ وَمَاذَا يَحْرُمُ عَلَيَّ مِنْهُ؟ وَأَنَا فِي أَرْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ وَهُمْ يَأْكُلُونَ فِي آنِيَتِهِمُ الْخِنْزِيرَ وَيَشْرَبُونَ فِيهَا الْخَمْرَ فَآكُلُ فِيهَا وَأَشْرَبُ؟ قَالَ: فَصَعَّدَ فِيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَصَرَ وَصَوَّبَهُ ثُمَّ قَالَ: " نُوَيْبَةٌ " فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، نُوَيْبَةُ خَيْرٍ أَمْ نُوَيْبَةُ شَرٍّ؟ قَالَ: " بَلْ نُوَيْبَةُ خَيْرٍ " ثُمَّ قَالَ: مَا رَدَّ إِلَيْكَ قَوْسُكَ فَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ مِنْهُ فَكُلْ، وَإِنْ وَجَدْتَ عَنْ آنِيَةِ الْكُفَّارِ غِنًى فَلَا تَأْكُلْ فِيهَا، وَإِنْ لَمْ تَجِدْ غِنًى فَارْحَضْهَا بِالْمَاءِ رَحْضًا شَدِيدًا ثُمَّ كُلْ فِيهَا.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اپنی کمان سے تیر چلاتا ہوں، تو بعض شکار کو میں ذبح کرنے کے لیے زندہ پا لیتا ہوں اور بعض کو زندہ نہیں پاتا، تو اس میں سے میرے لیے کیا حلال ہے اور کیا حرام؟ اور میں اہلِ کتاب کی سرزمین میں ہوں اور وہ اپنے برتنوں میں سور کھاتے اور ان میں شراب پیتے ہیں، تو کیا میں ان میں کھاؤں اور پیوں؟ وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سر سے پاؤں تک دیکھا، پھر فرمایا: ”نُویبہ۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اچھی نُویبہ ہے یا بری؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ اچھی نُویبہ۔“ پھر فرمایا: ”جو کچھ تیری کمان تیری طرف واپس لائے اور تُو اس پر اللہ کا نام لے چکا ہو تو اسے کھا، اور اگر تجھے کافروں کے برتنوں کے بغیر گزارا ہو جائے تو ان میں مت کھا، اور اگر گزارا نہ ہو تو انہیں خوب اچھی طرح پانی سے دھو لے، پھر ان میں کھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18812]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 223، حدیث 592»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18812 in Urdu