الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. أبو قلابة، عن أبي ثعلبة
ابوقلابہ کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18823
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نَأْتِي أَرْضَ أَهْلِ الْكِتَابِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ آنِيَتِهِمْ، فَقَالَ: اغْسِلُوهَا ثُمَّ اطْبُخُوا فِيهَا.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اہلِ کتاب کی سرزمین میں جاتے ہیں، پھر میں نے ان کے برتنوں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دھو لو، پھر ان میں پکاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 230، حدیث 603»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18823 in Urdu