الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18829
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَرَأَى رَجُلَيْنِ بَعْدَمَا انْصَرَفَ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ فَبَعَثَ إِلَيْهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا يُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ: " مَا شَأْنُكُمَا لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟ " فَقَالَا: قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، فَقَالَ: إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْجَمِيعَ وَقَدْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ فَلْيُصَلِّ مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد خیف میں صبح کی نماز پڑھی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے پچھلے حصے میں دو آدمی دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا، وہ کانپتے ہوئے لائے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی؟“ انہوں نے کہا: ہم نے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے گھر میں نماز پڑھ چکا ہو اور پھر جماعت میں آئے تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھے، کیونکہ یہ اس کے لیے نفل ہو گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18829]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 232، حدیث 609»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18829 in Urdu