🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18833
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغَدَاةَ بِمِنًى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، فَلَمَّا سَلَّمَ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ بِوَجْهِهِ فَإِذَا هُو بِرَجُلَيْنِ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ، فَقَالَ: " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ؟ " قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ كُنَّا صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ، قَالَ: لَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ وَأَدْرَكَ الصَّلَاةَ مَعَ النَّاسِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں مسجد خیف میں صبح کی نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف رخ کیا، دیکھا کہ دو آدمی لوگوں کے پیچھے ہیں جنہوں نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو میرے پاس لاؤ۔“ انہیں لایا گیا جبکہ ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، جب تم میں سے کوئی اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکا ہو اور لوگوں کے ساتھ نماز پائے تو ان کے ساتھ بھی پڑھے، یہ اس کے لیے نفل ہو گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18833]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 234، حدیث 613»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18833 in Urdu