الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18836
حَدَّثَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ الْأَنْطَرْطُوسِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلَاةَ الْغَدَاةِ بِمِنًى، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ رَأَى رَجُلَيْنِ خَلْفَ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ فَقَالَ: عَلَيَّ بِالرَّجُلَيْنِ، فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: " أَلَا صَلَّيْتُمَا مَعَنَا؟ " فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا كُنَّا صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، وَظَنَنَّا أَنَّا لَا نُدْرِكُ الصَّلَاةَ، قَالَ: " فَلَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَدْرَكْتُمَا الصَّلَاةَ فَصَلِّيَا فَتَكُونُ لَكُمَا نَافِلَةً فَقَالَ أَحَدُهُمَا: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجۃ الوداع میں منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کے پیچھے دو آدمی دیکھے جنہوں نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو میرے پاس لاؤ۔“ انہیں لایا گیا جبکہ ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ لی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ ہم جماعت کی نماز نہیں پا سکیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، جب تم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے ہو، پھر نماز پاؤ، تو پڑھ لو، یہ تمہارے لیے نفل ہو گی۔“ اس پر ان میں سے ایک نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے بخش دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18836]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 235، حدیث 616»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18836 in Urdu