الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. يزيد أبو عمر
سیدنا یزید ابوعمر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18858
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ رَجَاءٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ أَحَدٍ يَقْتُلُ عُصْفُورًا إِلَّا عَجَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ " يَا رَبِّ، هَذَا قَتَلَنِي عَبَثًا فَلَا هُو انْتَفَعَ بِقَتْلِي وَلَا هُو تَرَكَنِي فَأَعِيشُ فِي أَرْضِكَ.
سیدنا یزید ابوعمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو کوئی بھی چڑیا کو قتل کرتا ہے، وہ قیامت کے دن فریاد کرتے ہوئے کہے گی: اے میرے رب! اس نے مجھے بلاوجہ قتل کیا، نہ اس نے میرے قتل سے کوئی فائدہ اٹھایا اور نہ ہی مجھے چھوڑا کہ میں تیری زمین میں زندگی گزاروں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18858]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 245، حدیث 638»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18858 in Urdu