الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. شعبة بن الحجاج، عن سماك
شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1886
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثَنَا أَبِي، قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُهُودٌ ثُمَّ أُتِيَ بِفَرَسٍ فَعُقِلَ حَتَّى رَكِبَهُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَسْعَى حَوْلَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَمْ مِنْ عِذْقٍ لِابْنِ الدَّحْدَاحِ مُعَلَّقٍ فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن دحداح رضی اللہ عنہ کا جنازہ پڑھایا اور ہم موجود تھے، پھر ایک گھوڑا لایا گیا تو اسے باندھا گیا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے، تو وہ اچھلتا ہوا چلنے لگا اور ہم اس کے گرد دوڑتے رہے، تو سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”ابن دحداح کے لیے جنت میں کتنی ہی کھجور کی شاخیں لٹکی ہوئی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 219، حدیث 1899»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1886 in Urdu