الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. حكمة امرأة يعلى، عن يعلى بن مرة
حکمہ، سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ کی زوجہ، کی ان سے روایت
حدیث نمبر: 18904
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ جَدَّتِهِ حِكْمَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَةً يَسِيرَةً، ثَوْبٌ أَوْ شِبْهَهُ فَلْيُعَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَمَنِ الْتَقَطَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ سِتَّةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلَّا فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَلْيُخْبِرْهُ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی معمولی گری پڑی چیز پائے، جیسے کپڑا یا اس جیسی کوئی چیز، تو وہ تین دن تک اس کا اعلان کرے، اور جو اس سے زیادہ (قیمت کی) چیز پائے وہ چھ دن تک اعلان کرے۔ پھر اگر اس کا مالک آ جائے تو ٹھیک، ورنہ اسے صدقہ کر دے، پھر اگر بعد میں اس کا مالک آ جائے تو اسے بتا دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18904]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 273، حدیث 700»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18904 in Urdu